مکوآنہ(نامہ نگار)ڈی آئی جی ڈاکٹر عا طف اکرام کو پولیس اعزاز کیساتھ77ر ب لو ہکے میں سپرد خاک کرد یا گیانماز جنازہ میں آر پی او، سی پی او فیصل آباد، ڈی پی او ساہیوال، ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد، ڈی آئی جی ایف آئی اے لاہور، ڈی جی ایف آئی اے پنجاب، ایس پی جڑانوالہ، ایس پی اقبال ٹائون، ایم پی اے نے خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر رانا عاطف اکرام دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے۔ جنہیں پولیس اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں چک نمبر 77 رب لوہکے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد، سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد، ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد جاوید قمر، ڈی آئی جی ایف آئی اے اسلام آباد شہزاد حسن، ڈی آئی جی رانا اعجاز، ڈی آئی جی سرفراز ورک، ڈی آئی جی جواد حسنین، ڈی آئی جی شاکر حسین داوڑ، ایس پی جڑانوالہ محمد بلال محمود سلہری، ایس پی بلال ٹائون ارتضی کمیل، ڈی ایس پی خالد، ایس ایچ او یوسف شہزاد، سابق ڈی جی حج را شکیل، ایم پی اے رانا شعیب ادریس خان، سابق سٹی ڈسٹرکٹ ناظم رانا زاہد توصیف، رانا مطلوب خان، مدثر حمید فانی، طاہر حمید فانی، رانا جاوید و دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
47