فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو ملک تحسین اعوان نے دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے فیسکو ملازمین کے کنٹریکٹ پر بھرتی700سے زائد بچوں کو مستقل کردیا’مستقل ہونے والوں میں گریڈ ایک تا 15 کے ملازمین شامل ہیں’دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو ایمپلائیز کوٹہ کے تحت بھرتی کیا گیا تھا’ملازمین گذشتہ کئی سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے ملک تحسین اعوان کا کہنا ہے کہ ادارے کیلئے جان دینے والوں کے بچوں کو ان کا حق مل گیا’ مستقل ہونے کی خبر پر کنٹریکٹ ملازمین اور انکے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
52