اسلام آباد(بیوروچیف)روس کا ایک وفد آج پاکستان اسٹیٹ آئیل کے وفد سے ملاقات کرکے جی ٹی جی لیول پر خام تیل کی دآمد کے لئے معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔یہ بات وزارت توانائی کے ایک اعلی افسر نے بتائی۔ مزاکرات کی کامیابی کی صورت میں کل(22 مارچ)کو ایک معاہدے پر دستخط ہونگے پاکستان اسٹیٹ آئل حکومت پاکستان کی طرف سے نامزد ادارہ ہے جو روس سے خام تیل کی درآمد کے لئے کوشاں ہے۔ اسی طرح روسی ادارے آپریشنل سروسز سینٹر روس کی طرف سے نامزد کی گئی ہے۔ آپریشنل سروسز سینٹر کا ایک وفد پیر کے دن پاکستان پہنچا ہے جو دو روزہ مزاکرات میں حصہ لے گا۔ برنٹ کروڈ آئل کے موجودہ نرخ 73 ڈالر فی بیرل ہیں جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 52 ڈالر فی بیرل ہے جوکہ مزید کم کردی گئی ہے جس کے نرخ 42 سے 48 ڈالر فی بیرل ہے۔
31