سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر محمد اجمل بھٹی نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول اور فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔ انہوںنے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے مختلف کمرہ جماعت میںجا کر طالبات کے جاری امتحانات کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ سے مسائل پوچھے اور اس حوالے سے متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کئے ۔ اس موقع پر ضلعی آفیسر سپیشل ایجوکیشن شاہد مختار اور سکول پرنسپل سدرہ دلاور نے ادارے میں درس وتدریس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ کمشنر نے فاؤنٹین ہاؤس کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور کچھ وقت وہاں زیر علاج مریضوں کے ساتھ گزارا اور فاؤنٹین ہاؤس کے ہسپتال میں زیر علاج ذہنی امراض کے مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہی لی۔ انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس کی سیکورٹی ‘ کھانے کے معیار اور کونسلنگ روم میں جا کر تمام امور کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر انچارج ڈاکٹر شیر محمد رانا ‘ میڈم خدیجہ اور جنید عرفان بٹ بھی موجود تھے ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی کاکہنا تھاکہ خصوصی افراد کی بحالی کیلئے ہمیں معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی ۔ فاؤنٹین ہاؤس ذہنی امراض کے علاج کا فعال ادارہ ہے ۔ حکومت ایسے اداروں کی مکمل سر پرستی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے والدین کی بھی کونسلنگ کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایسے افراد کو عام افراد کی طرح ٹریٹ نہ کریں۔
37