30

جی بی پولیس اہلکاروں کے دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی

اسلام آباد(بیوروچیف)گلگت بلتستان پولیس سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ۔ذرائع کے مطابق جی بی پولیس اہل کاروں کے دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان جس صوبے میں جائیں گے وہاں کی پولیس انھیں سیکیورٹی فراہم کرے گی۔چاروں صوبوں اور آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کردیا گیا۔جی بی پولیس کی زمان پارک میں پنجاب پولیس سے جھڑپ ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان جی بی پولیس کو سیاسی ریلیوں میں پروٹوکول کے طور پر استعمال کررہے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق جی بی پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی انکوائری بھی جاری ہے۔گورنر اور وزیراعلی جی بی سمیت چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔نئے فیصلے کے تحت اب گورنر اور وزیر اعلی جی بی دوسرے صوبے میں جانے پر گلگت بلتستان پولیس کو سیکیورٹی ق پروٹوکول کیلیے ساتھ نہیں لے جاسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں