35

ریاض فتیانہ ‘آشفہ ریاض نے علاقہ سے برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ کیا

کمالیہ(نامہ نگار) سماجی رہنما سردار مزمل گجر نے کہا ہے کہ ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض نے علاقہ میں برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ کیا ہے۔ کمالیہ میں بعض افراد برادری کے نام پر سیاست کرتے ہیں جبکہ فتیانہ فیملی کا علاقہ میں صرف ایک گھرانہ ہے۔ انہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر عوام کے دل جیتے ہیں اسی وجہ سے میں ریاض فتیانہ کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔ آئندہ الیکشن میں انہیں اپنے حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلواؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں