قصور (بیوروچیف) تھانہ کھڈیاں کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ریسکیو اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکار کو گھر میں گھس کر اس کے سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزم کو پکڑ لیں گے ۔
37