فیصل آباد (پ ر)ریجنل چیئر مین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہاہے کہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے جس سے ملکی سلامتی بھی دائو پر لگ گئی ہے ۔ ملکی معیشت ڈگمگارہی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے بھی اپنی کارروائیاں تیزی کر دی ہیں اور گزشتہ روز ایک اعلی فوجی افسران کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑاجو خطرناک ہے ۔ اگر د ہشتگردوں کو فوری طورپر کچلا نہ کیا تو وہ دوبارہ مالک کو خاک و خون میں نہلا د یں گے جس سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا ۔ ان سے نمٹنے کیلئے حکومت اور ا پو زیشن کوایک پیج پر آ نا ہو گا اوراپنی ا فواج کی پشت پر کھڑے ہونا ہو گا۔ انہوںنے اپنی گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ایک طرف ملک دیوالیہ ہو رہا ہے۔ جبکہ دوسری طرف آئی ایم ایف کے مطالبات ختم ہونے کا نام نہیںلے رہے ہیں ۔
35