29

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں’ اسامہ سعید اعوان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ٹریڈرز ونگ ونامزد امیدوار ایم پی اے پی پی 111 ملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت مفت آٹے کی بجائے سستاآٹاسکیم شروع کرے منافع خوروں اورذخیرہ اندازوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، حکو مت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے قیمتوں کوکنٹرول کرے ،ملک کی معاشی کمزوری کو آئی ایم ایف پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہاہے ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلناہوگا۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث ڈالر کی پروازمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،مہنگائی کا طوفان بڑھتا چلا رہا ہے،بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں باربار اضافہ کے باعث ملکی معیشت جو پہلے ہی بدحالی کا شکار تھی اب مزید تباہی کی دلدل میں دھنسی چلی جارہی ہے اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ذخیرہ اندوزاور گراں فروشوں بنیادی ضروری اشیا غائب کرکے مصنوعی بحران کے ذریعے من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں