37

کروڑوں کی عدم ادائیگی پر واسا اوربلدیہ کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو سیکنڈ سرکل نے54کروڑ سے زائد کی نادہندگی پر واسااورکارپویشن کے کنکشن منقطع کر دیئے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی خصوصی ہدایت پر فیسکو کے نادہندگان سرکاری محکموں سے ریکوری کی خصوصی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سیکنڈ سرکل امیر خان کی زیر نگرانی نادہندگان سرکاری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 419.96، ملین کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا ڈسپوز ل سٹیشن اورپیپلز کالونی کے واسا دفاتر جبکہ 128.51ملین کی نادہندگی پر کارپوریشن او رسٹریٹ لائٹس کے کنکشن منقطع کردئیے گئے ۔ مذکورہ سرکاریہ اداروں کو اپنے ذمہ واجب الادا بلوں کی ادائیگی کیلئے حتمی نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن واجبات کی ادائیگی ممکن نہ بنائی جاسکی جس پر ان اداروں کے کنکشنز کاٹ دئیے گئے اور واجبا ت کی مکمل ادائیگی تک ان کے کنکشن بحال نہیں کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں