فیصل آباد(پ ر)محکمہ زکوٰة و عُشر پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی زکوٰة کمیٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام یوم زکوٰة منایا گیا۔ اس سلسلہ میں دفتر ضلعی زکوٰة کمیٹی ضلع کہچری تا کوتوالی روڈ تک آگاہی واک کی گئی جس میں آصف شوکت گجر ضلعی زکوٰة آفیسر فیصل آباد، عظمت علی آڈٹ آفیسر، محمد علی اسٹینو گرافر،ملک زوہیب آڈیٹر، عبد القدیر عالم اکاوئنٹنٹ، فہد خان جونیئر کلرک سمیت دفتری/فیلڈ سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء آگاہی واک نے یوم زکوٰة کے سلسلہ میں مخیر صاحب استطاعت افراد اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور ان کو زکوٰة کے نظام کے متعلق معلومات دی گئی اور ان سے محکمہ زکوٰة کی طرف سے جاری مہم میں تعاون اور مدد کی اپیل کی۔تاجروں اور سول سوسائٹی کے افراد میں زکوٰة آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔
38