32

10اپریل کو پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی

فیصل آباد (پ ر) دس اپریل کو ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں سیاسی و مذہبی دوریو ں کے خاتمہ کا باعث بنے گی ۔ سیا سی دشمنی کے عمل کو ترک کر کے جمہو ر ی عمل سے آگے بڑھکر پاکستان کے وقار کو بلند کریں۔پاک فوج و سلامتی کے اداروں کی عزت پا کستا ن کے وقار میں اضافہ ہوگا بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔یہ با ت علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹریپاکستان علما کونسل و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب نے اپنے خصوصی بیان میں کہی کہ پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام دس اپریل کو پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ایک نئی سیاسی و مذہبی سوچ کو فروغ دے گی اور اتحاد امت اور دہشت گردی فرقہ واریت کے خاتمہ کا باعث بنے گی علامہ طاہر محمود اشرفی کی صدارت میں ملک میں سیاسی و مزہبی نفرتوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں