فیصل آباد(پ ر)سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈر زونگ کے مرکزی صدرمیاں عبد ا لمنان نے کہاہے کہ ملک میں معاشی اورسیاسی استحکام کے ساتھ قانونی ا ستحکام کی بھی ضرورت ہے ۔ تر ا ز و کا توازن ہوگاتوآئین کی حکمرانی ہو گی۔علم بغاوت ، ریمارکس سے عد م اعتماداور90دن میں 2صوبوں کاالیکشن داغدارہوگیا ہے۔اکثر یت اوراقلیت کی تقسیم نظام عدل پرسوالات پیداہوچکے ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ اندرونی معاملات بھی ہوں تواُنہیں درست کر ناچاہئے۔حکومت کی نظام عدل میں اصلاحات سے بہتری کی توقع ہے۔2ججز کے اختلافی نوٹس منظرعام پرآنے کے بعدبہت کچھ واضح ہوگیا ہے۔اب وقت سے قبل الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔جس بنیادپرازخودنوٹس اوراسمبلیاں تحلیل کی گئی تھیں وقت کے ساتھ وہ معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ بہت جلدعمران خان سہولیات سے محروم اورسیاسی طورپرمرحوم ہوگا۔محدودمدت تک ملنے والی ضمانتوں کے باوجودمقدمات برقرارہیں جن میں ایسے مقدمات بھی ہیں جن کے متوقع فیصلوں سے وہ نااہل ہوگااوراُن کے اپنے ساتھ چھوڑدیں گے۔
37