فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے فیصل آباد ریجن کے 30 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 60 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اے ایس آئی کے عہدے سے سب انسپکٹر بننے والوں میں محمد عتیق’ ثنا علی’ محمد اسحاق’ نصیر احمد’ محمد مقصود’ محمد سلیم’ مقبول حسین’ محمد ریاض انجم’ شبیر حسین’ امجد علی’ گلزار احمد’ جونیئر ٹریفک وارڈن حافظ محمد اسلم’ طارق محمود گل’ عابد محمود عاطف’ ظفر عباس عاطف’ مبشر احمد’ جونیئر ٹریفک وارڈن خالد محمود’ محمد افضل اور دیگر شامل ہیں جبکہ 60ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی ترقی پانے والوں میں ارشاد حسین’ غلام عباس’ خالد محمود’ بشیر احمد’ زاہد اقبال’ محمد اقبال’ فیاض حسین سلیم’ ہارون الرشید’ عابد حسین’ افتخار حسین’ ظفر اقبال’ جاوید اقبال’ زاہد یوسف’ نصرت علی’ عبدالستار’ محمد جمیل’ محمد شریف’ ظفر اقبال’ امجد علی جاوید’ منظور حسین’ مبشر اقبال’ سرفراز احمد’ زاہد نواز’ غلام یٰسین’ محمد ذوالقرنین’ الطاف حسین’ محمد اعظم’ ہاشم علی’ ریاض حسین’ افتخار حسین اور دیگر شامل ہیں۔ آر پی او نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان اور اے ایس آئیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی بلاشبہ ہر پولیس آفیسر کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، عہدے اور اختیارات اﷲ تعالیٰ کی امانت ہیں لہٰذا آپ تمام افسران اپنے فرائض منصبی کو ایمانداری سے ادا کریں اور ہمیشہ مظلوم اور کمزور کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام توانائیاں صرف کر دیں۔
37