32

تیز رفتار ڈالہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ‘ نوجوان جاںبحق

چنیوٹ(نامہ نگار)لالیاںکالوال روڈ نزد کلوکا اڈا شاہزور ڈالہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ۔ تصادم کے نتیجے میں فہد ولد سردارعمر 23 سال سکنہ مرید کے جاں بحق جبکہ دوسرا شدیدزخمی،عینی شاہدین کے مطابق مرغیوں سے لوڈ شاہزور ڈالہ کی بجری سے لوڈ کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر ہوئی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمی توقیر حسین ولد غلام علی عمر42 سال سکنہ مرید کے کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کی ڈیڈ باڈی فہد ولد سردارعمر 23 سال سکنہ مرید کے کوتحصیل ہیڈ کوارٹرلالیاں منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں