فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈاکوئوں اور اغواء کاروں کے مسلح گروہ پولیس کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنے لگے۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے دھوبی گھاٹ میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد ذیشان’ افضل’ شاہ زیب وغیرہ نے عرفان کے کزن رحمان کو اغواء کرلیا جبکہ کھرڑیانوالہ کے چک نمبر193ر ب میں پولیس کی وردیاں پہنے موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے اللہ رکھا کو روک لیا اور گن پوائنٹ اس سے نقدی’ موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔
51