برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کو آجکل کسی ٹینشن کا سامنا ہے اور روز گار میں بھی مشکلات ہیں جو چند دن مزید جاری رہ سکتی ہیں۔ اس لئے آپ کو فی الحال صبر کرنا ہے اور صدقہ دینا ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
کسی کی بات پر زیادہ اعتبار نہیں کرنا جو بھی کرنا ہے خود سارے معاملات کو اچھی طرح چیک کر کے کرنا ہے۔ آج تو مخالفین بھی سرگرم عمل ہیں خیال رہے غلطنی نہ ہو۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداچاہتے ہیں وہ انتظار کریں۔ مخالفت بھی جاری ہے اور رکاوٹیں دینے والا ستارہ بھی حرکت میں ہے۔ دو تین دن مسلسل استخارے سے کام لیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آج کسی جانب سے مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے اور رقم کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ جو لوگ رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ بھی آسانیاں محسوس کریں گے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کو کسی بات کو لے کر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کا ستارہ آج پاور میں ہے۔ ان شااللہ آپ مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے شام تک دیکھ لیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
جو لوگ اپنے روز گار پر ان دنوں توجہ نہیں دے رہے وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں اس وقت آپ کے لئے اس میں کافی کچھ ہے۔ آپ اچھے موقع کو ہاتھ سے نا جانے دیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ جن معاملات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان ہیں امید ہے کہ اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ملے گا اور آج اپنے ایک مسئلے میں توبہ کی بھی اشد ضرورت ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
جو لوگ روزگار کے لئے پریشان ہیں اب ان کو اس میں تبدیلی کے حوالے سے غور کرنا ہوگا۔ وقت اچھا ہے کوئی بھی قدم اٹھائیں گے ان شااللہ اس میں کامیابی ملے گی۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کو ابھی حالات کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔ اس وقت آپ کو ہر معاملے میں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ مخالفین بھی سرگرم عمل دکھائی دیتے ہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کو جو بھی فیصلہ کرنا ہے اب کر لیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے قدم اٹھا لیں ورنہ شاید پھر بہت دیر ہو جائے۔ اس وقت ہر صورت تبدیلی کے حوالے پر غور ضروری ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
چند پر قوت ستاروں کی پوزیشن اب آپ کے حق میں بدلنا تو شروع ہوئی ہے مگر آپ کی جانب سے لاپرواہی ہو رہی ہے۔ جو کامیاب نہیں ہونے دیتی۔ آپ استخارے کی مدد لیں
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
جو لوگ کسی بھی نئے سلسلے کو شروع کرنا چاہتے ہیں وہ دیر مت کریں حالات کے مطابق شروع کر دینا چاہئے تھا اب دیر سے سہی مگر ابتداکرنا آنے والے دن بدل دے گا۔
35