36

چین سے 70نئی بوگیاں پہنچنے کے بعد مزید ٹرینوں کے اجراء کی تیاریاں

سرگودھا (بیورو چیف) چین سے مزید 70 نئی بوگیاں کراچی پہنچنے کے بعد نئی بوگیوں سے قر اقرم’ پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ مزید ٹرینوں کے اجراء کی تیاریا ں مکمل کی جارہی ہیں ریلوے ذرائع کے مطابق کرونا اور اس سے قبل بند ہونیوالی وہ ٹرینیں جو مسافروں کی سہولت اور ریلوے کے ریونیو میں ا ضافے کا موجب تھی انہیں بھی بحال کیا جارہا ہے چین سے 230بوگیوں کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا جن میں سے 100پہلے پہنچ چکی ہے ستر اب آنے کے بعد 60بوگیاں مزید جون تک پاکستان پہنچ جائینگی جس کے بعد قراقرم’ پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کی بوگیوں کو دیگر ٹرینوں کے چلانے میں صرف کیا جائیگا ریلوے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے سرگودھا سے کراچی کیلئے سپر ایکسپریس کو بحال کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے قراقرم’ پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کی بوگیوں کو سپر ایکسپریس کی بوگیوں کیساتھ لگا کر یہ ٹرین دوبارہ شروع کی جارہی ہے اسی طرح 15اپریل سے ملتان اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کے روٹ کو توسیع دیکر اسے ملتان سے لالہ موسیٰ براستہ سرگودھا چلایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں