فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم حکو مت ناکام ترین، قوم کے لیے بوجھ بن گئی ، حکومت اور الیکشن کمیشن کا انتخابات سے فر ا ر آئین شکنی ہے، تحریک انصاف کی انتخابات کے لیے تیاری مکمل ہے، کرپٹ اور بدعنوان ٹولہ آ ئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے، عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا ملک میں جمہوریت نہیں سو ل مارشل لانافذ ہے ، حکمران اپنی بدترین کا ر کر د گی سے خوف زدہ ہو کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں لیکن عوام انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ ا نہو ںنے کہا کہ مینار پاکستان کے جلسے میں لا کھو ں افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام ہر صورت کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔
43