فیصل آباد(پ ر) المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل روڈ کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود نے کہاہے کہ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات د لا ئیں ، خورو نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گو ر ننس کے معاملات میں فوری طور پر بہتر ی لانا ہوگی، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندو ز وں کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنی سیاسی و اقتصادی ٹیم کو واضح ہدایت دیں کہ وہ ایسی پالیسیاں بنائیں جو عا م آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کا سبب بنیں ا و ر گورننس کے معاملات میں بہتری لائیں ۔ بیڈ گو ر ننس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا۔
39