چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع چنیوٹ میں مستحق افراد میں مفت آٹے کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے جاری ہے یومیہ ہزاروں مرد و خواتین کو آٹے کی فر اہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے سیکورٹی سمیت دیگر ا نتظا مات پر ضلعی افسران نے ماتحت افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آ صف رضا نے ڈی پی او وسیم ریاض کے ہمراہ ہاکی سٹیڈیم آٹا پوائنٹ کا وزٹ کرتے ہوئے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع چنیو ٹ میں مستحق افراد میں مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو شفا ف اور بہتر بنایا گیا ہے، تین لاکھ کے قر یب مستحقین میں آٹے کی تقسیم کی جارہی ہے۔ آٹا ٹر کنگ پوائنٹس پر نظم و ضبط اور آٹے کی فراہمی کو شفا ف بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، 25 رمضان المبارک تک عوام میں آٹے کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا یومیہ 45 ہزار مرد و خواتین آٹا حاصل کررہے ہیں، ڈی پی او وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ آٹا پوائنٹس پر 400 سے زائد پولیس افسران ملازمین سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑ ے، آٹا پوائنٹس کے داخلی و خارجی راستوں سمیت سکینگ پوائنٹس پر نفری تعینات کی گئی ہے شہریوں میں آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی نا خو شگو ا ر واقعہ رونما نہ ہو ضلعی افسران نے آٹا پوائنٹس پر ڈ یو ٹیا ں سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کو شاباش دی
34