33

ساہیوال کے تھانہ تھانہ بہادرشاہ کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

ساہیوال(نامہ نگار) ساہیوال علاقہ حدود تھانہ بہادرشاہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکاآئے روز ہونے والی چوری ڈکیتی کی وار داتوں کے باعث لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصو ر کرنے لگے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے متذ کرہ بالا علاقہ میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ ا ضافہ ہے اہل علاقہ کا کہناہے کہ پولیس گشت پڑ تا ل کے سلسلہ میں عدم دلچسپی کرائم کنٹرول نہ ہونے کی معتبر ترین مثال ہے علاقہ کے معززین کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں مگر تا حال کوئی سراغ نہ لگ سکا جو متعلقہ پولیس کی ناقص تر ین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیاہل علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں سول سوسائٹی نے آر پی او ساہیوال ڈ سڑ کٹ پولیس آفیسر ساھیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں پولیس اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں