38

خاتون کی جھگی میں داخل ہو کر 2 بھائیوں نے پستول تان لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) بھائی کیلئے رشتہ ملنے سے انکار پر گائوں بڈھان میں رہائش پذیر خیمہ زن خاتون کی جھگی میں داخل ہو کر دو بھائیوں نے خاتون پر پستول تان لیا ‘ ڈیڑھ لاکھ روپے بھونگا تاون اور بیٹے کو قتل اور اغواء کرنے کی دھمکیاں ‘تھانہ پہاڑ پور پولیس نے دو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں بڈھان کی خیمہ زن رہائشی غلام فاطمہ ذوجہ پیر بخش نے 365 /34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان قربان اور ندیم عرف لدو سکنائے خیمہ زن بڈھان میری جھگی میں آئے اور ملزم قربان نے پستول تان کر کہا کہ اگر تم نے اپنی بیوہ بیٹی کا رشتہ میرے بھائی ندیم سے نہ کیا تو بھونگا تاوان مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے ادا نہ کئے تو میں تمہیں اور تمہارے بیٹے کو قتل کر دونگا ‘ اور اغواء کرونگا ‘ وجہ یہ ہے کہ ملزم قربان نے اپنے بھائی ندیم کیلئے مجھ سے میری بیٹی کا رشتہ مانگا تھا انکار کرنے پر ملزم قربان غصہ ہوا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں