36

عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جائیگا ‘ نواب شیر وسیر

جڑانوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے96ملک نواب شیروسیر و امیدوار پی پی99ملک شاہد اقبال اعوان نے معتدد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا، عوامی سماجی حلقوں کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے96ملک نواب شیروسیر نے امیدوار پی پی99ملک شاہد اقبال اعوان کے ہمراہ حلقہ میں ہنگامی دورے کرتے ہوئے معتدد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے امیدوار این اے 96 و ایم این اے ملک نواب شیروسیر کا کہنا ہے کہ حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محور ہے حلقہ میں سڑکات کی تعمیر،تعیلم،صحت کی بینادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ملک نواب شیروسیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ اپنے دور اقتدار میں جڑانوالہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جا رہا ہے امیدوار پی پی 99 ملک شاہد اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے دیہات کی سطح پر زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی ہماری سیاست کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں