41

عمران خان کی سیاست دم توڑ چکی ہے’ فقیر حسین ڈوگر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ عمران خان کووفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں پراپنے قتل کی سازش کاالزام عائدکرتے ہوئے شرم محسوس کرنی چاہئے 15کلوہیرون کاانتظام اورمیاں نوازشریف سینئرارکان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے اپنے خلاف مقدمات سے بچنے اوردبائو بڑھانے کیلئے الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔ پلسترلگانے دبائو بڑھانے اورسیاسی تماشے لگاتے رہیں اُن کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ محدود حفاظتی ضمانتوں سے وہ گرفت سے بچ نہیں سکتے گرفتاربھی ہوں گے اورنااہل بھی۔مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہنا تھا کہ پونے چارسال تک جیب بھرنے اوراقتدارسے گرنے کے بعداپنے کردارسے عوام کی نظروں سے بھی گرچکے ہیں ۔اُن کی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں بلکہ خواہش کے مطابق مچھ جیل ہوگی۔ عمران خان کے بعدصدرعارف علوی کاکرداربھی واضح ہوگیاہے وہ صدرکم اورپی ٹی آئی کے صدرزیادہ ثابت ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں