اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے ۔آئی ایم ایف نے حکومت سے پٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔آئی ایم ایف نے پٹرول پر50روپے لیٹرمجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویزمستردکردی ہے ۔آئی ایم ایف نے پٹرول پرسبسڈی کے نظرثانی شدہ پلان تیارکرنے پر زوردیا ہے ۔آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موثرٹارگٹڈ سبسڈی دینے پرزوردیا۔خیال رہے کہ موٹرسائیکل اور800 سی سی تک گاڑی مالکان کوسبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی۔
33