35

اداکارہ عفت عمر نے بڑھتی عمر کے باوجود جوان نظر آنے کا طریقہ بتا دیا

سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے مداحوں کو بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود بھی جوان نظر آنے کا طریقہ بتا دیا۔عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فٹنس اور نوجوان نظر آنے کے لیے کروائی گئی سرجریوں کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں آج کل بہت ساری ایسی چیزیں دستیاب ہیں اور خواتین ان تمام چیزوں سے واقف ہیں اور وہ اپنا خیال رکھتی ہیں۔اداکارہ و سپر ماڈل نے کہا کہ آپ کو جوان بنانے کے لیے ڈاکٹرز، لیزر اور اسکن ٹائٹننگ ٹریٹمنٹس اور دیگر پروسیجرز سے کافی مدد ملتی ہے، یہ ہمارے آلات ہیں جن کے استعمال سے ہم بڑی عمر کے ماڈلز یا اداکار ابھی تک نوجوان نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں اسکن ٹریٹمنٹس کے بارے میں کھل کر اس لیے بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم کس طرح اتنے اچھے لگتے ہیں۔عفت عمر نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ بہت سارے ٹریٹمنٹس ہیں جیسے لیزر، تھریڈ لفٹ، اگر آپ اچھا نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ کو سال میں ایک بار یہ ٹریٹمنٹس ضرور کروا لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں