چنیوٹ(نامہ نگار)جھنگ روڈ پر پنگو موڑ کالونی کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ، 50 سے زائد راہ گیروں قریبی آبادیوں کے مکینوں کو گن پوائنٹ پر رات بھر لوٹتے رہے، متاثرین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا جھنگ روڈ پر پنگو موڑ کالونی کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ مسلح ڈاکوؤں نے 50 سے زائد قریبی آبادی کے مکینوں اور راہ گیروں کو لوٹ لیا مسلح ڈاکوؤں نے سات لاکھ سے زائد نقدی موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیا متاثرین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی کی گئی متاثرین کا کہنا تھا کہ چنیوٹ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
41