کمالیہ(نامہ نگار) جوان بیٹے نے باپ کو گھر سے نکال دیا۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 728 گ ب کے رہائشی اصغر علی نے کمالیہ پولیس کو بتایا کہ اس کے جوان بیٹے اشرف نے نافرمانی کرنے پر روکنے پر اسے گالی گلوچ کیا اور زدوکوب کرتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔ کمالیہ پولیس نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
39