39

تھانہ سٹی کمالیہ نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا’ 7موٹر سائیکل برآمد

کمالیہ ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹو بہ ٹیک سنگھ عارف شہباز خان نے ضلع بھر میں چو ر ی،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹر یس آئوٹ کرکے گرفتار کرنیکا ٹاسک دیا اسی طرح علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی کمالیہ ڈاکٹر سعد آفریدی کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ حاکم علی ایس آئی ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنے فرائض منصبی خالصتا فروفیشنل طریقے سے ادا کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر کاروائی کر تے ہوئے موٹر سائیکل چوری ،نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 2ارکان کو گرفتار کیا جن میںآصف عرف آصو ولد بشیر احمد قوم ماچھی سکنہ اکبر شاہ ساہیوال غلام مصطفیٰ ولد نصیر احمد قوم ما ھی سکنہ چک اکبر شاہ ساہیوال شامل ہیںدوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے چوری کیے گئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے07موٹر سائیکل برآمدکیے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں