42

مشاورتی کمیٹیوں میں شامل نہ کرنے پر اظہار تشویش

فیصل آباد ( پ ر) سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) کے صدر شیخ امجد عقیل’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ ‘فیصل آباد کی تاجر برادری نے مختلف سرکاری محکمہ جات اور مقامی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاجر راہنماؤں کی مشاورتی کمیٹیوں میں شمولیت میں کپڑے کے تاجروں کی سب سے بڑی تنظیم (سٹی کلاتھ بورڈ) کو یکسر نظر انداز کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری محکمہ جات کی طرف سے قائم کردہ مشاورتی کمیٹیوں میں سٹی کلاتھ بورڈ کو بھی بھرپور نمائندگی دی جائے کیونکہ سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) نے ہمیشہ نہ صرف تاجر کاز بلکہ شہری کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو ترجیح دی ہے قدرتی آفات مثلاً سیلاب’ زلزلہ کے موقع پر متاثرین کی معاونت اور بحالی سے کپڑے کے تاجروں کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے جبکہ شہر میں امن برقرار رکھنے کیلئے بھی سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) نے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا ہے مگر اس کے باوجود مختلف محکموں کی کمیٹیوں میں تاجر راہنماؤں کی بطور ممبر نامزدگی کے ضمن میں سٹی کلاتھ بورڈ(رجسٹرڈ) کو نظر انداز ناقابل فہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں