45

توشہ خانہ کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

اسلام آباد (بیوروچیف)اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔سماعت شروع ہوتے ہی عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی گئی۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ آج بھی اسلام آباد بار کی ہڑتال ہے، 3 روز سے ہڑتال چل رہی ہے۔وکیل امجد پرویز نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان تو شامل نہیں، اگر ملزم کے وکیل ہڑتال پر ہوتے تو عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے تھا، ٹرائل کی اسٹیج پر ملزم کی کمرہ عدالت میں حاضری لازم ہوتی ہے، عمران خان کو آنا چاہیے، اگر ان کے وکیل ہڑتال پر جانا چاہتے ہیں۔وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، حکومت نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کی رپورٹ طلب کی ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان سیشن عدالت میں موجود نہیں، عمران خان تو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں، عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے، دیگر عدالتی کارروائی جاری رکھیں گے۔جج نے ریمارکس میں کہا کہ مشترکہ مشاورت سے عدالتی سماعت سے متعلق بتا دیں۔وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ سر عید تو اچھے سے گزار لینے دیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں