45

تھانہ صدر کے نزدیک بم دھماکہ

لکی مروت (نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تھانہ صدر پر دہشت گرد حملے کی اطلاع پر موقع پر روانہ ہوئے تھے کہ پیر والا موڑ کے قریب ان کی گاڑی بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنی۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4اہلکار شہید اور6زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار، علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق، کانسٹیبل گلتیاز اصغر، امانت اللہ، عارف، اور سردار علی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دہشت گردوں نے تھانہ صدر پر حملہ کیا تھا، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں