27

موجودہ حکمران ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں

گوجرہ(نامہ نگار)ملک میں حقیقی وانقلابی تبدیلی صرف اور صرف جماعت اسلامی لا سکتی ہے ۔غیر ملکی آقائوں کے اشاروں پر چلنے والا حکمران طقبہ ہر لحاظ سے ناکام ہو چکا ہے ۔حکمرانوں کے سیاہ کارنامے عوام کے سامنے آچکے ہیں۔کرپٹ لوگوں سے چھٹکارا لازم ہو چکا ہے۔عوام انقلابی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 119ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے مونگی بنگلہ میں منعقدہ افطارپارٹی کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرچوہدری حیدر علی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پی پی 119،شاہد جٹ،حافظ محمد اقبال چوہدری،ابرارکسانہ،شکیل احمد،شہبازاحمد سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔ڈاکٹر عطاء اللہ نے کہاکہ کرپشن وناانصافی کی وجہ سے ملک اور قوم بدحالی کا شکار ہو چکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں