30

پٹرولنگ پولیس کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے کورس کا انعقاد

فیصل آباد (پ ر) یڈیشنل انسپکٹر جنرل آ ف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کے احکا مات پرطارق مجاہد پولیس لائن فیصل آباد میں کر د ا ر سازی اور سٹریس مینجمنٹ کورس کا انعقاد کیاگیا جس میں ریجن بھر کے30افسران وملازمان نے شرکت کی۔جس میں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی ملک محمد امین نے بھی شرکت کی،جس میں معروف سکالر ڈاکٹر سعید اشرف چیمہ ڈائریکٹر برن یونٹ الائیڈ ہسپتال نے کردار سازی اور سٹریس مینجمنٹ کے موضوعات پر لیکچر دیتے ہوئے کہا پولیس لا اینڈ فورسمنٹ کا ایک اہم ادارہ ہے جسے 24 گھنٹے پبلک ڈیلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے میں ایک پولیس آفیسر کا مزاج انتہائی شائستہ اور محترم ہونا چاہیئے۔ انہوں کردار سازی اور سٹریس منیجمنٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس دوران ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورس کی ویفلیر کے لئے دن رات کام کر رہا ہوں۔مزید ان کا کہنا تھا کہ ایک عدل سو اعتیکاف کے برابر ہے۔ انہوں نے محکمہ کے ساتھ دیانتداری، نظم و ضبط، سچائی اور اخلاص پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری ہمیشہ ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں ایسے میں ہمیں ثابت کرنا ہو گا کہ ہم عوام کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز سے پٹرولنگ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، ان کا کہناتھاکہ پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے تمام جوانوں کو کورس کر وایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں