23

گوجرہ’ SHO کو بہتر کارکردگی پر نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس نے تھانہ صدر پولیس گوجرہ کے ایس ایچ او کی بہتر ین کار کردگی پرنقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نو ا ز دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گوجرہ کے ا یس ایچ او رانا عبدالغفار کی اعلی کار کر دگی پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔رانا عبدالغفار کو ان کے دوست احباب نے مبارکباد دیتے ہو ئے کہاکہ فرض شناس پولیس آفیسران محکمہ کیلئے نیک نامی کا سبب بنتے ہیں اور ان کی محکمانہ حوصلہ افزائی خوش آئند اقدام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں