46

رانا آفتاب احمد خاں اور حافظ عطا اﷲ کو ٹکٹ جاری

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تحریک انصاف نے پی پی 107سے رانا آفتاب احمد خاں اور پی پی 108حافظ عطا اللہ کو ٹکٹ جاری کر دئیے، عمران خان نے میرٹ پر ٹکٹ دے کر عوام کے دل جیت لئے ،پی ٹی آئی ورکرز،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونے والی ٹکٹ میں پی پی 107سے سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خاں اور پی پی 108سے حافظ عطا اللہ کو ٹکٹ جاری کر دئیے گے یاد رہے کہ 2108کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری ندیم آفتان سندھو کو ٹکٹ ملا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ اپنی سیٹ جیتنے میں ناکام رہے تھے اس بار حافظ عطا اللہ کی دن رات کی محنت اور حلقہ میں عوام کی جانب سے بھرپور حمایت اور میرٹ پر ٹکٹ جاری کئیے گے،پی پی 107سے تین امیدواروں نے انٹر ویو دئیے تھے جن میں چیچنل سنگھ والا سے رانا شاہد رضا،سابق صوبائی وزیر چوہدری طالب حسین کے صاحبزادے چوہدری عاطف حسین اور سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خان تھے اور تینوں امیدوار ہی پر امید اور پر جوش تھے لیکن رانا آفتاب احمد خاں کی اپنے حلقہ کی عوام سے بے لوث محبت اور خدمت کے باعث عمران خان نے میرٹ پر ٹکٹ جاری کیا پی ٹی آئی ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے پی پی 107سے رانا آفتاب احمد خاں کو ٹکٹ جاری کر کے میرٹ پر فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں