22

عمران خان نے اپنے دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایا ‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اطلاعات مر یم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفر نس کا مقصد عوام کے سامنے حقائق رکھنے ہیں، عمر ان خان آج بالٹی کے نیچے چھپ کر عدالت اور باہر نکلتے ہیںچار سال ملک کے اوپر مسلط رہنے والا ٹولے کو عدم اعتماد کے زریعے نکالا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ چار سال میں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، کشمیر کا سودا کر دیا گیا۔آج ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہے۔جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو کہا گیا کہ ملک دیوالیہ ہونے والا ہے لیکن اللہ کے فضل سے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں