27

سرگودھا’ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری

سرگودہا(بیوروچیف)ڈویژنل ڈویلپمنٹ و رکنگ پارٹی نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی عوا می بہبود کی جاری 10 ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ جا ت میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے ۔ و ر کنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا اور ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ ہائی ویز اور بلڈنگ کے ایس ایز نے شرکت کی ۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سرگودہا میں 2 ‘خوشاب میں 2 او رضلع میانوالی میں جاری 6ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ تمام سکیمیں رواں سال جون کے اختتام تک مکمل کرلی جائیں گی ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے واضح کیاکہ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں