33

مسافر کوچ الٹنے سے 25 زخمی

کراچی(بیوروچیف)سندھ کے ضلع دادو میں میہڑ کے قریب کولاچی موری کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں25مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، کوچ میں پھنسے مسافروں کو نکالا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق کوچ بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے الٹی، حادثے کے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال خیرپور ناتھن شاہ منتقل کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں