38

سیاسی محاذ گرم ‘ فیصلہ کن ہفتہ کا آغاز

اسلام آباد (عظیم صدیقی) فیصلہ کُن ہفتہ شروع’ عدالتی اصلاحات بل وپنجاب14مئی الیکشن ازخود نوٹس فیصلے کے متعلق اہم ترین پیشرفت’ اعلیٰ ترین حکومتی وعدالتی شخصیات کے مستقبل کا فیصلہ بھی رواں ہفتے ہونے جا رہا ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران وزیراعظم نے اتحادیوں اور فیصلہ سازوں سے اہم مشاورت جاری رکھی سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے عدالتی اصلاحات بل کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد صورت حال پیچیدہ ہو چکی ہے کیونکہ اس بل پر دو ہفتے پہلے سپریم کورٹ حکم امتناعی دے چکی ہے جبکہ اس بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد عدالت میں زیرسماعت پنجاب الیکشن کیس سماعت کا مستقبل اور فیصلہ اب مشکوک ہو گیا ہے کیا واقعی بل نافذ العمل ہو چکا ہے یا نہیں اس پر ”سٹے” برقرار ہے اب حکومت اور عدالت کی جاری محاذ آرائی اور جنگ کا حتمی نتیجہ نکلے گا کیا چیف جسٹس اور وزیراعظم دونوں برقرار رہینگے، گھر جائینگے یا پھر ان میں کوئی ایک برقرار رہیگا حالات اب بظاہر سدھار کی طرف جاتے دکھائی نہیں دے رہے ملک کی فیصلہ کن قوتیں حکومت اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں ان کا ساتھ کیا کردار ادا کرے گا فیصلہ بھی رواں ہفتے متوقع ہے آڈیو لیکس کے بعد حکومتی وپارلیمانی پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے دیکھیں یہ محاذ آرائی کیا گُل کھلاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں