30

پی ڈی ایم کا دھرنا ‘ سپریم کورٹ میں اہم کیس کی کارروائی ‘ سیاسی بحران سنگین

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے حکومتی اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے استعفے کے لیے اسلام آباد میںدھرنا شروع’دوسری طرف سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ صوبہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت’مقدمے کے دوران اعلی عدلیہ کی طرف سے کوئی سخت حکم آنے کا امکان۔ پاکستان تحریک انصاف اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دھرنے کے خلاف چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے تحفظ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مفتی ابرار نے بتایا کہ دھرنے میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے لوگ آئے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد وکلا کی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا پر امن ہو گا لیکن اسے جاری رکھنے کی مدت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا اور یہ اس کے آغاز کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے ساتھ آہستہ آہستہ واضح ہو گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ جیسا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے یہ احتجاج اپنے مقاصد پورے کرنے کے بعد ہی ختم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں