فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عثمان اکرم گوندل کی طرف سے چند روز قبل ناقص کارکردگی کی بناء پر معطل کئے جانے والے افسران کو بحال کر کے دوبارہ ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔سب انسپکٹر حماد یوسف کو پولیس لائن سے ایس ایچ او مدینہ ٹائون’ انسپکٹر خاور حسین کو ایس ایچ او پیپلز کالونی سے انکوائری آفیسر سی پی او آفس’ سب انسپکٹر صدیق چیمہ کو پولیس لائن سے ایس ایچ او پیپلز کالونی’سب انسپکٹر ملک بشارت علی اعوان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ’ سب انسپکٹر خواجہ عمران منان کو ایس ایچ او تھانہ رضا آباد سے لائن حاضر کر کے سب انسپکٹر طارق امیر کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ رضا آباد’سب انسپکٹر جنید نذیر گجر کوپولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی’ انسپکٹر منصور صادق کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ’ انسپکٹر میاں اصغر علی کو ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ سے کلوز ٹو لائن ‘سب انسپکٹر محمد یوسف شہزاد کوپولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ’ انسپکٹر محمد ریاض کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سے لائن حاضر کر کے انچارج سی آئی اے مدینہ ٹائون ‘ محمد شاہد کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ لگا دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر راشد محمود کو پولیس لائن سے تبدیل کر کے انچارج سی آئی اے سٹاف مدینہ ٹائون لگایا گیا ہے
35