سرگودھا (بیوروچیف) وسائل پر قابض طبقہ غریب کے چھکے چھڑوانے میں لگا ہے غریب مہنگائی کے کوڑے کھا کھا کر نڈھال ہوچکا ہے اس کا مسئلہ صرف اور صرف دو وقت کی روٹی کا حصول ہے مہنگائی سے جس طرح غریبوں کو لائنوں میں لگا کر ان کی عزت کا جنازہ نکالا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوامی مفاد کو ترجیح دے اور اپنے اخراجات کم کرے اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں ہونیوالے بے جا اخراجات کو کنٹرول کرکے ہی قرضوں کا بوجھ کم کیا جاسکتا ہے میاں محمد عمران نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
35