سرگودھا (بیوروچیف) مہنگائی کا جن ہر گزرتے دن کیساتھ بے قابو ہوتا جارہا ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے اور ہراساں کرکے افسران حکومت کو سب اچھا کی رپورٹیں دیکر بیوقوف بنانے میں لگے ہیں جب پیچھے سے ہی مہنگی اشیاء آئینگی تو دکاندار حکومتی نرخوں پر وہ اشیاء کسی قیمت بھی فروخت نہیں کرسکے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ اس کو جواز بناکر چھوٹے دکانداروں کو ٹارگٹ کرنا ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے۔
34