33

فیسکو اپنے صارفین سے تعاون کی خواہاں ہے

فیصل آباد (پ ر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمد کی ہدایات پرفیسکو کا عملہ صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔شدید گرم موسم ،نامساعد حالات اور کم سٹاف کی باوجود صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور ان کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے ازالہ کیلئے فیسکوسٹاف دن رات فیلڈ میں سرگرم عمل ہے ۔فیصل آباد شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے جبکہ فیسکو کے انڈی پینڈنٹ فیڈرز، مکسڈ انڈسٹریل فیڈرز اور کمرشل مارکیٹ ڈومینیٹڈ فیڈرز پر بھی کسی قسم کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی اور فیسکو کے معزز صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے تاہم موجودہ گرمی کی شدید لہر کے پیش نظرطلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے، تعمیراتی کاموں کیلئے اورترسیلی نظام کے تحفظ کے لیے شہری، نیم شہری علاقوں میں 02 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 04 گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے جس کیلئے فیسکو اپنے صارفین سے تعاون کی خواہاں ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمدنے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور بجلی کی زیادہ کھپت والے اوقات شام سات تا رات دس بجے تک ہائی وولٹیج آلات کا استعمال نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں