فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 116- کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں علی سرفراز نے کہا ہے کہ آل شریف کی نااہل عوام دشمن اشرافیہ کی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام کو برادشت کرنا پڑرہی ہے ۔اب تو قربانی کے جانور خریدنا بھی عوام کو خاصا مہنگا پڑ رہ اہے روز بہ روز بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی نے عوام پاکستان کے ہوش اڑا کررکھ دیے ہیں بجلی کے بلوں میں ہونیوالے ہوش ربا اضافے نے سفید پوش وتنگ دست گھرانوں کے افر ا د کو د ن کے وقت تارے دکھ ادیے ہیں ناکام وزیرخزانہ اسحاق ڈار پاکستانی قوم کیلئے کسی معاشی عذاب سے کم نہیں کبھی ڈالر مہنگا تو کبھی بجلی مہنگی عوام جائے تو جائے کہاں؟حکمرانوں کو غریب عوام نہیں بلکہ اقتدار کی فکر ہے۔
37