32

عوام الناس ووٹ کے اندراج’ درستگی کیلئے 13جولائی تک رابطہ کریں

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی الیکشن کمشنر چنیوٹ ناصر مقصود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں عوام الناس اپنے ووٹ کے اندراج،منتقلی اور درستگی کے لئے 13 جولائی 2023 تک دفترضلعی الیکشن کمشنر بالمقابل ہاکی گراؤنڈ محلہ سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ سے رابطہ کریں۔ اس ضمن میں خاص طور پرخواتین، خواجہ سراء اور معذور افراد سے گزارش ہے کہ وہاپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر ذریعے چیک کریں۔ اور اگر کسی قسم کی درستگی درکار ہوتو ہمارے دفتر سے رابطہ کریں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ ہر وقت آپ کی معاونت کیلئے موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں