فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر رانا فرخ محمود خاں نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ اب جیالوں کے لئے اچھی خبریں آنے والی ہیں لہذا جیالے اپنی جدوجہد مزید تیز کر دیں آ نے والا وقت پیپلز پارٹی اور اس کے جیالوں کا ہے جیالوں نے اب تک جو محنت کی ہے اور جس طرح سے اپنی لیڈر شپ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے لیڈر شپ کے ساتھ ہی اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ان کا صلہ ان کو جلد ہی ملنے والا ہے پیپلز پارٹی آ ئے گی تو روزگار بھی لائے گی اور عوام کی مہنگائی و بیروزگاری سے جان چھڑائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو سالگرہ کے موقع پر کارکنان پاکستان پیپلز عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے قائدین کی عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔
29