پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 200 میچ مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔ 38 سالہ پرتگالی فٹ بالر نے یہ اعزاز آئس لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کر کے اور گول کرکے حاصل کیا بلکہ اپنا دوسو واں میچ یاد گار بھی بنالیا۔اس طرح اسٹار فٹبالر کے انٹرنیشنل کیریئر کے 123 گول مکمل ہوگئے ہیں۔ یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے شکست دی۔اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز حاصل تھا۔ واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اگست 2003 میں 18 سال کی عمر میں بین الاقوامی سطح پر اپنے فٹ بال کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو 2023 میں سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے کہا تھا کہ اپنے ملک کی طرف سے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز پانا بہت قابل فخر ہوگا۔
31